تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی جانب سے کھلی کچہری، سائلین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے

میرپورخاص میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی جانب سے کھلی کچہری، سائلین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آئی جی پولیس سندھ کلیم امام کی ہدایات پر ڈگری کے مقامی ہال میں ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن اور ایس پی پی عابد علی بلوچ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا- کھلی کچھری میں ڈگری، کوٹ غلام محمد، جھڈو، سامارو، میرواھ گورچانی اور دیگر علاقوں کے رہائشی خواتین و مرد حضرات نے شکایتوں کے انبار لگادیئے- اس موقع پر شکایتیں کرنے والوں نے کہا کہ کوٹ غلام محمد میں بڑے پیمانے پر منشیات گٹکا، چرس اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ڈگری شہر اور اس پاس علاقوں میں گٹکا اور موٹر سائیکلیوں کی وارداتوں میں تیزی سے اضافے کی شکایات کی گئیں.اس موقع پر متاثرہ خواتین نے شکایت کی کہ ڈگری میں 2 ماہ قبل آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل مستری اظیر آرائیں کو ایس ایچ او ڈگری نے ناجائز گرفتار کر کے ایف آئی آر داخل کرنے کی شکایت کی- مقامی پی ایس پی کی رہنما رخسانہ علی شیر قائم خانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے میر حاجی حیات ٹالپر کا نام لیکر مجھے اور میرے شوہر کو حراساں کیا جارہا ہے- پی ایس پی کی رہنما رخسانہ علی شیر قائم خانی کی شکایات کا جواب دیتے ہوۓ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے میر حاجی حیات ٹالپر نے کہا اگر کوئی میرا نام لیکر آپ کو اور آپ کے شوہر کو دھمکیاں دے رہا ہے یا حراساں کر رہا ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں آپ ان افراد کے نام بتائیں میں ان کے خلاف قانونی کروائی کرونگا- ڈگری اور کوٹ غلام محمد کے ایس ایچ اوز کی بہتر کار گردگی پر بھی عوام نے ڈی آئی جی کے سامنے تعریف کی. اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی میر حیات ٹالپر، اے ایس پی سیٹ لائیٹ ٹاؤن عمران مرزا ڈی ایس پی ڈگری لطیف شاہ، ڈیس پی کوٹ غلام محمد، ٹریفک سارجنٹ انچارج دلشاد خاصخیلی، ایس ایچ او وومن مومل لغاری، انچارج ایم ٹی او منور آرائیں، ڈی آئی بی انچارج دانش، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد اسلم خانزادا، ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد آفتاب رند، ایس ایچ او جھڈو شاہنواز خاصخیلی، ایس ایچ او ڈیگان بھرگڑی وزیر شر، ایس ایچ او میرواہ گورچانی، سیاسی، سماجی، شہری اور صحافی حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے- اس موقع پر ڈی آئی جی ایس ایس پی دیگر مہمانوں کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کیے گئے

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے