Home / اہم خبریں / سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا پارٹی کو از سر نو منظم کرنے کا فیصلہ، سابق رہنما ڈاکٹر امجد کو جلد پارٹی کا تمام ریکارڈ واپس کرنے کے احکامات جاری- زرائع

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا پارٹی کو از سر نو منظم کرنے کا فیصلہ، سابق رہنما ڈاکٹر امجد کو جلد پارٹی کا تمام ریکارڈ واپس کرنے کے احکامات جاری- زرائع

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) دبئی میں پانچ رکنی کمیٹی کی جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی۔ ان میں نیا چیئرمین ہدایت الللہ خیشکی، سیکرٹر ی جنرل اے پی ایم ایل مہرین ملک، آدم ملک، افضال غازی، سینئر رہنما شیر عالم خٹک۔ سنٹرل صدر ہیومن رائٹس اور مشیر برائے سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ صاحبزادہ ریاض خان تھے۔ پرویز مشرف لندن علاج کیلئے گئے تھے ملاقات میں اُن کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور پارٹی امور پر بھی بات کی۔ پرویز مشرف نے پارٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں اور گھر گھر جا کر ای پی ایم ایل کا پیغام پہنچانے کا کہا۔ پرویز مشرف نے یہ بھی کہا کہ میری ایک ہی آواز سب سے پہلے پاکستان اور میں نے پاکستان کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور اپنے ملک کے عوام سے بہت محبت کی ہے۔ میں نے اپنے دور اقتدار میں ملک و عوام کو بہت ترقی دی ہے۔ اور ملک کو خوشحال راستے پر گامزن بھی کیا۔ اور نوجوانوں کیلئے روزگار اور انٹرنشپ پروگرامز شروع کیے۔ پرویز مشرف نے اپنے دور میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خواتین پروٹیکشن بل پاس کروایا۔ یہ سب سے پہلے میں نے اپنے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے بھر پور اقدامات کیے تاکہ عوام خوش رہیں۔ ڈاکٹر نے آرام کیلئے کہا ہے- جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہونے کے بعد پاکستان آؤں گا اور تمام کیسز کا سامنا کروں گا تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں میں نے ہمیشہ پاکستان کا مفاد سب سے عزیز رکھا اور پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا اور مجھے اس کا بخوبی علم ہے کہ عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں میں جلد عوام میں ہوں گا۔ جنرل مشرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جنرل مشرف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں نومنتخب چیئرمین ہدایت اللہ خیشکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جلد اسلام آباد میں پارٹی میٹنگ بلاؤں گا جس میں پانچوں صوبوں کا اجلاس بلایا جاۓ گا اور پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کی جائے گی- ڈاکٹر امجد اور ان کے لوگ جو پارٹی سے علیحدہ ہوئے اور رکنیت بھی چھوڑ دی اب وہ پارٹی کا کسی بھی طرح حصہ نہیں ہیں ان کی بنادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے اور الیکشن کمیشن میں ہم اپنی ڈاکومنٹیشن بہت جلد جمع کرائیں گے سیکرٹری جنرل مہرین ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انشا اللہ ہماری پہچان ہمارا جنرل مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ ہم پارٹی کا پیغام ملک کے ہر کونے میں گھر گھر پہنچائیں گے ۔ سینئر رہنما شیر عالم خٹک نے کہا کہ پارٹی کے لیے پانچوں صوبوں کے دورے کریں گے اور ناراض کارکنان کے تحفظات کو دور کر کے پارٹی میں واپس لائیں گے۔ صاحبزارہ ریاض سنٹرل صدر ہیومن رائٹس اور مشیر برائے برائے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحرانی صورت حال میں ملک کو جنرل مشرف جیسی قیادت کی اشد ضرورت ہے ملک ہر شعبہ میں مسائل کا شکار ہے جس کا حل مدبر قیادت ہی فراہم کرسکتی ہے جنرل مشرف جلد عوام پاکستان کی قیادت کریں گے، پارٹی امور کے حوالے سے صاحبزارہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے عہدہداروں سے گذارش ہے کہ سب ایک ہو جائیں اوراپنے قائد جنرل مشرف کے وژن کو آگے لے کر چلیں ملک میں سیاسی خلاء آل پاکستان مسلم لیگ ہی پورا کرسکتی ہے روایتی سیاسی جماعتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں جنرل مشرف ایسی قیادت ہیں جن پر کوئی کرپشن کا الزام ان کے بدترین سیاسی مخالفین نہیں لگا سکے۔ سینئر ہنما عبدالغازی کا کہنا تھا کہ سابق چیئر مین ڈاکٹر امجد نے کہا کہ میں پارٹی امور کے تمام کاغذات جلد ہی جنرل مشرف کے حوالے کردوں گا۔ اس موقع پر قائد جنرل مشرف نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران کے ممبران کے اتفاق رائے سے میٹنگ کا اختتام کیا اور آئیندہ میٹنگ کے لیے قائد جنرل مشرف تاریخ مقرر کریں گے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے