Home / اہم خبریں / حکومت معاہدے سے انحراف نہ کرے، ذمہ دار ہم نہیں ہونگے، ہمیں قانون کا درس دینے والے چارماہ کا طویل دھرنا اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے نشریات جام کرنے کو یاد رکھیں- مفتی قاسم فخری

حکومت معاہدے سے انحراف نہ کرے، ذمہ دار ہم نہیں ہونگے، ہمیں قانون کا درس دینے والے چارماہ کا طویل دھرنا اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے نشریات جام کرنے کو یاد رکھیں- مفتی قاسم فخری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے معاہدے کے بعد ہمارے بےقصور ذمہ داران کو رہا کرنے کے بجائے ہماری اعلیٰ قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کررہی ہے، تشدد میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ہمارے ذمہ داران کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے، جو قانونی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وہ اتوار کو رضوی ہاؤس میں امیرِ کراچی علامہ رضی حسینی نقشبندی، رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو، ڈاکٹر سید نوازالہدیٰ، عمران قادری و دیگر ذمہ داروں سے دھرنا کے بعد کی صورتحال پر خطاب کررہے تھے۔ مفتی محمد قاسم فخری نے دھرنے کے دوران اور دھرنے کے بعد میڈیا میں ناموس رسالت کے حوالے سے غیر اعلانیہ پابندی اور یکطرفہ پروپیگنڈے کو آزادی صحافت کے منافی اور آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کی حکمرانی کا درس دینے والے اسلام آباد میں چار ماہ طویل کو کیوں فراموش کردیتے ہیں، جب تاریخ میں پہلی بار پی ٹی وی پر دھاوا بول کر قومی نشریات کو جام کر دیا گیا اور دیگر نجی میڈیا ہاؤسز پر حملے کیے گئے۔ تحریک لبیک نے تو آج تک میڈیا بلیک آؤٹ پر کسی میڈیا ہاؤس پر حملہ تو دور کی بات ہے شکوہ تک نہیں کیا۔ حالانکہ اس صورتحال میں جب سوشل میڈیا پر بھی ہمیں روکا جارہا ہے، ہم اپنے لوگوں سے بائیکاٹ کرنے کا آئینی اور قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں، اس کے باوجود تاحال ہم نے اس حق کو استعمال نہیں کیا۔ ایسے سیاہ دور میں میڈیا کا جو طبقہ پابندیوں کے باوجود ہمارے ساتھ تعاون کررہا ہے یقیناً وہ اپنی دنیا اور آخرت سنوارنے کا کام کررہا ہے۔ مفتی محمد قاسم نے مسندِ اقتدار پر براجمان لوگوں کو یاد دلایا کہ یہ برصغیر کے ان عظیم علماو مشائخ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جس پر قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمارے علما و مشائخ کو ’’فاتحِ سرحد‘‘ اور’’سفیرِاسلام‘‘ کے القابات سے نوازا۔ ہم بانیانِ پاکستان کی تاریخ کا تسلسل ہیں، ہم پاکستانی سیاست میں پیراشوٹر نہیں ہیں لہٰذا حکومت ایمانداری سے معاہدے پر عمل کرے بصورت دیگر حکومت کے غلط اقدامات سے جوغلط نتائج برآمد ہونگے اسی کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوگی، مفتی محمد قاسم فخری نے مفکرِپاکستان کی برسی کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل کو بھی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے