تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ‎ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول، جو جٹسو بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی احمد علی راجپوت تھے

‎ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول، جو جٹسو بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی احمد علی راجپوت تھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی ایم سی ایسٹ منی اولمپکس اسپورٹس فیسٹیول جو جٹسو بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کا انعقاد 1 دسمبر 2019 کو دیوا کمپلیکس گلشن اقبال میں ہوا جس میں 80 بوائز اینڈ گرلز نے مختلف ویٹ کیٹگری اور ڈسیپلین کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت چمپیئن شپ کے مہمان خصوصی تھے اور ان کے ساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق، سندھ جو جٹسو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق علی، سندھ جو ڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد علی، کراچی جو جٹسو ایسوسی ایشن کے صدر نور اللہ خان موجود تھے۔ ابوہریرہ، محمد علی، دلاور خان، رافع ارفین، شہروز رضی، ذیشان احمد، عارفہ راشد، تیمار ابید، سندس خان، دانیال خان اور آصیف خان نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دیے۔ سندھ جو جٹسو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق علی نے بتایا ہے کہ اِس چیمپئن شپ میں چھ چھ بوائز اینڈ گرلز کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوۓ اور اِس چیمپئن شپ میں 80 سے زائد بوائز اینڈ گرلز حصہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے