کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل ڈرائیور کریم کمپنی کراچی کی جناب سے خواجہ عمر کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کریم کمپنی پہلے تمام ڈرائیوروں کو مطمئن کرنے کے لئے بیس فیصد کٹوتی کیا کرتی تھی اب 50 فیصد کٹوتی کرتے ہیں جس کی وجہ سے تمام ڈرائیور خسارے میں جارہے ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ کمپنی کے مالکان کو 50 فیصد کٹوتی کرنے پر منع کیا جائے، کریم کمپنی کے مالکان ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں ہم نے زیورات بیچ کر گاڑیاں خریدی ہیں کریم کمپنی کے مالکان ہمارے مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں لہذا ہم وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔
![]()