تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہماری مسلح افواج دنیا کی وہ طاقت ہیں جو صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ دلوں کے جذبے سے لڑتی ہیں یہ فوج کسی الائنس، کسی سپر پاور کی محتاج نہیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اظہار تشکر پاکستان اجتماع سے کراچی پریس کلب پر خطاب

ہماری مسلح افواج دنیا کی وہ طاقت ہیں جو صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ دلوں کے جذبے سے لڑتی ہیں یہ فوج کسی الائنس، کسی سپر پاور کی محتاج نہیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اظہار تشکر پاکستان اجتماع سے کراچی پریس کلب پر خطاب

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ (نشان امتیاز) روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی وہ طاقت ہیں۔جو صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ دلوں کے جذبے سے لڑتی ہیں۔ یہ فوج کسی الائنس، کسی سپر پاور کی محتاج نہیں۔ یہ فوج صرف اللہ پر بھروسہ کرتی ہیں اور اپنی قوم کی دعاؤں پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات کراچی پریس کلب پر یوم تشکر پاکستان کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس نے جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی۔ ان سے قبل ایم پی پی کے رہنما سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار، مانسہرہ کی ڈاکٹر صفیہ، ڈاکٹر شبیر احمد، میجر اظہر، انجینئر فوزیہ اکبر شاہ، نعیم جمال، ڈاکٹر حور انیلہ شاکر، شکیل شاہ، امجد رانا، زاکر مستانہ، فراز، ڈاکٹر فوزیہ، قیوم زئی، سہیل یار خان اسٹیج، ٹی وی فنکاروں، تاجر برادری، یوتھ ونگ، مرکزی رہنماؤں نہال صدیقی، سینئر رہنما ارشد صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اپنے اہم خطاب میں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا یہ منظر یہ لمحہ صرف تقریر کا موقع نہیں یہ وقت اپنے جزبات کو زبان دینے اور دنیا کو بتانے کا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔ ہم ہر موقع پر اپنی فوج، وطن، اور اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن نے سوچا کہ ہم اندر سے کمزور ہوچکے ہیں سیاسی اختلافات، معاشی مشکلات اور سوشل میڈیا پر چلنے والے منفی پروپیگنڈوں سے ہمارے درمیان دراڑ ڈال دیں گے وہ یہ بھول گئے کہ یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر ہر پاکستانی اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا۔ انہوں نے باور کیا کہ کئی ماہ سے ہم کہہ رہے تھے کہ ہمارے علاقائی حالات ایک نازک موڑ پر ہیں۔ دشمن کے ارادے جو پہلے پوشیدہ تھے اب کھلے عام ہیں۔ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔جب وقت آیا تو ہم نے ثابت کیا کہ نہ ہم کمزور ہیں، نہ ہم میں نااتفاقی ہے نہ ہم اپنے دشمن کو موقع دینے والے ہیں۔ ہماری افواج پاکستان نے دشمن کے ارادوں کو توڑ کر رکھ دیا۔ جب ہر پاکستانی نے کہا کہ ’میری پہچان پاکستان‘ دنیا حیران رہ گئی کیا یہ وہی قوم ہے جسے ہم بکھرا ہوا سمجھ رہے تھے۔ ہماری افواج نے ہر مورچے پر، ہر جنگ میں، ثابت کیا کہ اگر جذبہ زندہ ہو تو کسی بھی ٹیکنالوجی کا کوئی فائدہ نہیں، ڈاکٹر عشرت العباد نے یاد دلایا کہ 2019 میں جب انڈیا نے پاکستان کی فضاؤں میں گھسنے کی کوشش کی تو ہماری فوج نے نہ صرف ایک جہاز گرایا بلکہ پوری دنیا کو پیغام دیا یہ پاکستان ہے یہ کوئی معمولی ملک نہیں۔مودی نے اسوقت کہا اگر رافیل ہوتے تو ہم جیت جاتے آج انکے پاس رافیل ہیں تو کیا ہوا؟ کچھ بھی نہیں۔جنگ ہتھیاروں سے نہیں ارداوں اور جذبہ ایمانی سے جیتی جاتی ہے۔ ہماری فوج کی صلاحیت، انکا ارادہ، انکی پروفیشنل ٹریننگ، اور ایمانی تعلق وہ اصلی قوت ہیں جو کسی بھی ٹیکنالوجی پر بھاری ہیں۔ ہر پاکستانی شاہین چاہے وہ جے ایف 17میں ہو یا ٹینک کے اندر ایک ہی جذبہ لے کر چلتا ہے وطن کے لئے جینا ہے شہید ہونا ہے۔ دشمن کا اصلی چہرہ اب چھپا نہیں رہا۔ کلبھوشن یادیو ایک مثال ہے انڈیا کی چلی ہوئی چال کا جہاں ایک ریاستی افسر کو پاکستان کے اندر فسادات پھیلانے کے لئے بھیجا گیا۔ سمجھوتا ایکسپریس۔ جس میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے۔ بعد میں انکے سیاست دانوں اور فوج نے خود مانا کہ وہ ان ہی کی انتہا پسند تنظیموں کا کام تھا۔ کینیڈا اور امریکہ جیسے ممالک بھی کہ رہے ہیں کہ انڈیا کراس بارڈر دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف انتہائی خطرناک مہم چل رہی ہے۔ دنیا کو یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ہم نے 80 ہزار سے زیادہ قربانیاں دے کر اس آلودگی سے چھٹکارا پایا۔ کیا یہ انصاف ہے کہ جس ملک نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایاہو اسی کو ٹارگٹ بنایا جائے۔جب ہماری فوج نے دشمن کا مقابلہ کیا تو ہر شہر، ہر بستی، ہر گاؤں میں لبوں پر دعائیں تھیں۔ہر ماں نے کہا اگر میرا بیٹا شہید بھی ہوگیا تو مجھے فخر ہوگا۔ یہ جذبہ کسی بجٹ، کسی سیلری، کسی ہیلی کاپٹر کا محتاج نہیں، یہ جذبہ محبت، وفاداری اور پاکستان سے انسیت کا ہے۔ ہماری افواج چاہے وہ زمین میں آرمی ہو، فضاء میں ائیر فورس ہو، یا سمندر میں نیوی ہو سب شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر وطن عزیز کا دفاع کرتی ہیں۔ ہر پاکستانی کے لئے ڈھال بن کر کھڑی ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے پورے زور سے اس بات کا اظہار کرتا ہوں کہ ہم صرف دعاؤں سے نہیں اپنے اتحاد سے بھی اپنی افواج کے لئے ایک قلعہ ہیں آپ تنہا نہیں عوام آپکے شانہ بشانہ ہیں۔ آپکے ہر قدم پر 24 کروڑ عوام کے دل دھڑک رہے ہیں۔ پاکستان کی دھرتی شہیدوں کے لہو سے محفوط ہے۔ یہ دھرتی ان ہی جرات مند فوجیوں کے دم سے امر رہے گی۔ انہوں نے واشگاف الفاظوں میں کہا کہ ’پاکستان زندہ باد ۔۔ افواج پاکستان زندہ باد ۔۔ میری پہچان پاکستان“اس موقع مرکزی کمیٹی کے اراکین فاروق ملک، عامر علی بانواز ،آصف قدوس، محمد رضوان خان، سہیل احمد، جاوید، سید سلیم علی سہروردی، ارشد خان، مرکزی میڈیا سیل کے نعیم اصطفی نمک والا۔ سینئر صحافی و رہنما وسیم اللہ پاکش، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ ڈاکٹر شبیر احمد، اسکویڈرن لیڈر (ر)اظہر فخر الدین، ڈیمو کریٹ پارٹی، کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی، کووا کراچی، مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے جبکہ خواتین، بزرگ، نوجوانوں، ڈس ایبل اسپیشل افراد اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا حکومت کو الٹی میٹم ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین نے اپنے دیرینہ مسائل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے