تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنر سندھ سے سرسید یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات، جدید تعلیم اور نجی جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے سرسید یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات، جدید تعلیم اور نجی جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین /اسٹاف رپورٹر ) سرسید یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد نے چانسلر محمد اکبر علی خان کی سربراہی میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ارم اکبر علی خان بھی شامل تھیں۔ ملاقات میں نجی جامعات کے کردار، جدید تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے تعلیم کی کمرشلائزیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اداروں نے تعلیم کو کاروبار بنا دیا ہے، جو افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم خدمت کا شعبہ ہے اور اسے صرف منافع تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا قومی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی مناسب فیس میں معیاری اور جدید تعلیم فراہم کررہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل حق نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس تجربہ کار اور بہترین فیکلٹی موجود ہے، جبکہ رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے کہا کہ ادارہ سندھ کے نوجوانوں کو عصری تعلیم فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز، محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

تہران، (نوپ نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے