تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورنگی کی بچیوں کے لیے پنک سکوٹی اسکیم، صوبائی وزیر بلدیات کی یقین دہانی

کورنگی کی بچیوں کے لیے پنک سکوٹی اسکیم، صوبائی وزیر بلدیات کی یقین دہانی

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ضلع کورنگی کی طالبات اور بچیوں کے لیے پنک سکوٹی اسکیم متعارف کرانے کی پرزور درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کی بچیاں تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے شعبوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، تاہم سفری سہولیات کی کمی کے باعث انہیں روزمرہ آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنک سکوٹی اسکیم سے نہ صرف ان کی نقل و حرکت آسان ہوگی بلکہ خوداعتمادی اور تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی تجویز کو سراہتے ہوئے کورنگی کی بچیوں کے لیے پنک سکوٹیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کی تعلیم، روزگار اور باوقار نقل و حرکت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جلد اس منصوبے پر عملی پیش رفت کی جائے گی۔ تقریب میں موجود پارٹی رہنماؤں، ٹاؤن کونسل کے اراکین اور سماجی شخصیات نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خواتین کی ترقی کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کا 15 فروری سے رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 15 فروری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے