کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 15 فروری سے نئی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کے یو جے دستور کے صدر نصراللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان چشتی کے مطابق یونین کے ارکان کی اسکروٹنی کے بعد ابتدائی عبوری فہرست کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے۔
صدر اور سیکرٹری نے بتایا کہ میڈیا اداروں کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے باعث اسکروٹنی کا عمل ایک پیچیدہ مرحلہ ہے، تاہم ابتدائی فہرست تمام اداروں کے یونٹ چیفس سے مشاورت کے بعد مرتب کی گئی ہے انہوں نے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ عبوری فہرست میں اپنے نام ضرور چیک کریں۔
اگر کسی رکن کا نام سہواً شامل ہونے سے رہ گیا ہو یا کسی دوسرے ادارے کی فہرست میں شامل ہوگیا ہو تو وہ 15 فروری 2026 تک اپنے ادارے کے یونٹ چیف سے رابطہ کریں یا مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کے یو جے دستور کے صدر اور سیکرٹری کے واٹس ایپ نمبروں پر پیغام ارسال کریں اعلامیے کے مطابق عبوری فہرست پر اعتراضات بھی شواہد کے ساتھ مقررہ واٹس ایپ نمبروں پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔