تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان ہاکی کو بچانے کیلئے ایڈہاک کمیٹی قائم کی جائے، شہلا رضا کا وزیراعظم سے مطالبہ

پاکستان ہاکی کو بچانے کیلئے ایڈہاک کمیٹی قائم کی جائے، شہلا رضا کا وزیراعظم سے مطالبہ

اسلامآباد، (اسپورٹس ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کو زوال سے بچانے کے لیے ہاکی پر ایڈہاک کمیٹی قائم کی جائے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے لیے ایک غیر جانبدار صدر نامزد کیا جائے، جو کلبوں کی مکمل سکروٹنی کے بعد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنا سکے انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کا موجودہ صدر منتخب نہیں بلکہ نگران حکومت کا نامزد کردہ ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ نگران دور میں طارق میسوری کو کلبوں کی سکروٹنی اور انتخابات کرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی، تاہم انہوں نے قانونی تقاضوں کے برخلاف خود کو صدر منتخب کروانے کے لیے متوازی تنظیم سازی شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے یکطرفہ کلب سکروٹنی کو مسترد کرتے ہوئے فیڈریشن کے مالی معاملات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور حکومتی فنڈز کے حسابات تاحال جمع نہیں کروائے گئے، جبکہ کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہیں۔

اس موقع پر سابق اولمپیئن شہناز شیخ اور سمیع اللہ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے قومی کھیل شدید زوال کا شکار ہے اور شفاف قیادت کے بغیر بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدار نگران قیادت کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ مضبوط کلب سسٹم کے ذریعے پاکستان ہاکی کو دوبارہ اپنے سنہری دور کی طرف لے جایا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کا 15 فروری سے رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 15 فروری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے