تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ

سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسپیشل سیکریٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی احیان مصطفیٰ بھٹو کے مطابق ماضی میں پابندیوں پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث حکومت اب زیادہ سخت اور قابلِ عمل قانون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں توانائی منتقلی اور کلائمیٹ فنانس سے متعلق کثیر اسٹیک ہولڈر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری بلدیات محمد قاسم سراج سومرو نے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے طبقات کے لیے شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی میسر آ سکے۔ شرکاء نے بجلی کی تقسیم کے غیرمرکزی نظام، منی اور مائیکرو گرڈز کے فروغ پر زور دیا۔ اجلاس عالمی یومِ صاف توانائی کے تناظر میں منعقد ہوا جس میں موسمیاتی مالیات، پالیسی ترجیحات اور سندھ کلائمیٹ فنانس و ریزیلینس پوزیشن پیپر کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کا 15 فروری سے رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 15 فروری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے