Home / اہم خبریں / چیئرمین پی سی بی نے وعدہ پورا کر دیا، کراچی کی ٹیم قائداعظم ٹرافی میں شامل

چیئرمین پی سی بی نے وعدہ پورا کر دیا، کراچی کی ٹیم قائداعظم ٹرافی میں شامل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کراچی کرکٹ کے شائقین سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا انہوں نے اعلان کیا تھا کہ قائداعظم ٹرافی سے کراچی کو باہر نہیں کیا جائے گا، اور اب اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی بلوز کو ایونٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ حنیف محمد ٹرافی کے ایک گروپ سے دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ اس فیصلے کے تحت کراچی بلوز کو ایونٹ میں موقع مل گیا ہے، جو آزاد کشمیر کے خلاف میچ جیت کر گروپ بی میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ تاہم کراچی وائٹس پوائنٹس ٹیبل پر کمزور کارکردگی کی وجہ سے قائداعظم ٹرافی میں جگہ نہ بنا سکی۔

یہ پہلا موقع تھا جب قائداعظم ٹرافی کی تاریخ میں کراچی کی کوئی ٹیم شامل نہ ہو سکی تھی، جس کے بعد سال 2025 کے ایڈیشن سے سندھ کی نمائندگی ختم ہو گئی تھی۔ تاہم پی سی بی کے اس فیصلے سے کراچی بلوز ایک مرتبہ پھر ایونٹ میں حصہ لے گی۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی نے اس فیصلے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کراچی اور سندھ کے کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئند ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے