تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاٹی کے زیر اہتمام انڈسٹریل ایکسپو اور سسٹین ایبلٹی کانفرنس 2025 کا انعقاد

کاٹی کے زیر اہتمام انڈسٹریل ایکسپو اور سسٹین ایبلٹی کانفرنس 2025 کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے زیر اہتمام انڈسٹریل ایکسپو اور سسٹین ایبلٹی کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ صنعت و تجارت اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے UNFCCC کے تحت سخت ماحولیاتی اصولوں پر عمل درآمد وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاربن فنانسنگ اور کاربن کریڈٹ کے فروغ سے نہ صرف ماحولیاتی بہتری ممکن ہے بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے کاربن مارکیٹ اور فنانسنگ کے لیے محکمہ ماحولیات کو نامزد کیا ہے، جو حکومت پاکستان کی 2024 پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا فیصلہ ہے۔

زبیر چنہ نے مزید کہا کہ اخراجاتی تجارتی نظام کے تحت زیادہ اخراج کرنے والی صنعتیں بیلنس کر سکیں گی، تاہم بعض صنعتیں پالیسیوں پر عمل درآمد سے گریز کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ سیشنز اور عملی منصوبہ بندی کے ذریعے آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق مکالمہ اور بامقصد مباحثہ زمینی حقائق میں بہتری لا سکتا ہے جبکہ صنعتوں کو ماحول دوست اقدامات پر آمادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سیکریٹری ماحولیات نے امید ظاہر کی کہ کاربن مارکیٹ اور فنانسنگ کے فروغ سے سبز سرمایہ کاری بڑھے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو دیرپا فائدہ ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے