Home / اہم خبریں / پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ پرو لیگ کے لیے ایڈہاک کمیٹی یا ڈویلپمنٹ کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار سرکاری خرچ پر بیرون ملک سفر نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام دستیاب فنڈز صرف کھلاڑیوں کی سہولیات اور تیاریوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی لاہور کیمپ کے دورے کر چکے ہیں اور کوچنگ اسٹاف سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ ٹریننگ سیشنز کا روزانہ ویڈیو لنک کے ذریعے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب سخت فٹنس ٹیسٹ، گزشتہ ایک سال کی کارکردگی اور کوچنگ اسٹاف کی تکنیکی جانچ کی بنیاد پر کیا گیا۔ پی ایچ ایف کے مطابق کسی بھی کھلاڑی نے کیمپ مینجمنٹ، سلیکشن یا سہولیات سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی۔ ذرائع نے واضح کیا کہ اولمپین شکیل عباسی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، جبکہ ان کی خدمات کو کیمپ کے دوران سراہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ویزوں میں تاخیر سفارتی طریقہ کار کے باعث ہوئی، تاہم پی ایچ ایف اور وزارت خارجہ روزانہ کی بنیاد پر معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کپتان عماد بٹ کی فیڈ بیک کے بعد لاہور اور کراچی کے ہاکی گراؤنڈز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ سے مشاورت جاری ہے۔ مزید برآں حکومت اور کارپوریٹ اسپانسرز کے تعاون سے اضافی فنڈز بھی حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جلد “نیشنل کوچنگ انیشیٹو” شروع کیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اعزاز، اذان علی خان چیمپیئن بن گئے

(رپورٹ، ذیشان حسین ) واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے