Home / اہم خبریں / عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں کی جانب آنے اور واپس جانے والے راستوں پر پیٹرولنگ بڑھائی جائے جبکہ قربانی کے مختص مقامات پر بھی جامع سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ عید کی رات دیر گئے گھروں کو واپس جانے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی کے دوران قانون پسند شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اعزاز، اذان علی خان چیمپیئن بن گئے

(رپورٹ، ذیشان حسین ) واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے