تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پروفیسر عطاالرحمٰن کو چین کا اعلیٰ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2026

پروفیسر عطاالرحمٰن کو چین کا اعلیٰ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2026

کراچی، (ویب ڈیسک) بین الاقوامی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ (IETI) نے ممتاز پاکستانی سائنس دان پروفیسر عطاالرحمٰن کو 2026 کے چوتھے IETI لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (ICCBS) کے ترجمان کے مطابق یہ ایوارڈ پروفیسر عطاالرحمٰن کی کیمیکل سائنسز، اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات، اور سائنسی جدت میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ IETI نے 4 دسمبر کو سائنس، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اس ایوارڈ کے فاتح کا باضابطہ اعلان کیا۔

پروفیسر عطاالرحمٰن کو قدرتی مصنوعات کی کیمسٹری میں دہائیوں پر محیط شاندار خدمات، عالمی معیار کے تحقیقی ادارے کے قیام میں بصیرت افروز قیادت، اور دنیا کے سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے محققین میں شامل ہونے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں 2025 میں IETI کا ممتاز فیلو بھی منتخب کیا گیا تھا۔

پروفیسر عطاالرحمٰن پاکستان کے سب سے زیادہ اعزاز یافتہ سائنسدان ہیں اور انہیں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز، اور نشان امتیاز سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر انہیں رائل سوسائٹی (لندن) کی فیلوشپ، یونیسکو سائنس پرائز، ٹواس انسٹی ٹیوشن بلڈنگ ایوارڈ، اور آسٹریا کا ہائی سول ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔

چین کے ساتھ ان کے سائنسی تعاون کے اعتراف میں انہیں انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ دیا گیا، اور وہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے غیر ملکی رکن بھی منتخب ہوئے۔ ان کے نام سے چین، ملیشیا اور پاکستان میں متعدد تحقیقی ادارے قائم ہیں، جن میں اکیڈمیشن پروفیسر عطاالرحمٰن ون بیلٹ اینڈ ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سینٹر (ہونان، چین) اور عطاالرحمٰن انسٹی ٹیوٹ آن نیچرل پروڈکٹ ڈسکوری، ملیشیا شامل ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے