Home / اہم خبریں / سیالکوٹ کا مشکل ہدف کی جانب آغاز، اسامہ میر کی پانچ وکٹوں کے باوجود کراچی بلوز 458 بنانے میں کامیاب

سیالکوٹ کا مشکل ہدف کی جانب آغاز، اسامہ میر کی پانچ وکٹوں کے باوجود کراچی بلوز 458 بنانے میں کامیاب

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) چار روزہ میچ کے اختتام پر سیالکوٹ نے بغیر نقصان کے 4 اوورز میں 12 رنز بنائے اور فتح کے لیے مزید 520 رنز درکار ہیں اوپنرز اذان اویس اور محمد حریرہ نے ثاقب خان اور محمد عمر کے خلاف پُراعتماد انداز میں 24 گیندوں کا سامنا کیا اور دن کا اختتام مضبوط پوزیشن پر کیا اس سے قبل کراچی بلو‌ز نے اپنے اوور نائٹ اسکور 202-1 میں 256 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 458 رنز کی اننگز کھیلی۔

سیالکوٹ کے کپتان اسامہ میر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 98 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین نے 3 شکار کیے کراچی کی جانب سے عبداللہ فضل کی 114 رنز کی اننگز کا اختتام دن کے آغاز میں حسنین نے کر دیا جس سے 170 رنز کی بڑی شراکت ٹوٹ گئی بعد ازاں شان مسعود اور ہارون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز جوڑے شان نے 76 رنز بنا کر نہ صرف اپنی 59ویں نصف سنچری مکمل کی بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگِ میل بھی عبور کیا جبکہ ہارون نے 116 رنز بنا کر دوسری سنچری بنا ڈالی۔

کراچی کے بیٹر عثمان خان نے 47 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر اسکور میں مزید جان ڈالی تاہم سیالکوٹ نے آخری سیشن میں شاندار واپسی کی اور کراچی کی آخری سات وکٹیں 131 رنز کے اندر حاصل کر لیں۔ رمیز عزیز 30 رنز بنا کر آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ اسامہ میر نے پانچ وکٹیں لے کر اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی پانچویں بار مکمل کی جبکہ سیالکوٹ اب پانچویں اور آخری روز بڑے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے (دستور) کا والنٹیرز کے اعزاز میں افطار ڈنر، روایتی تقریب کی تیاریوں کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے بدھ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے