Home / اہم خبریں / پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اور پاپولر گروپ کا اشتراک، 2026 میں میگا ایونٹ کا اعلان

پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اور پاپولر گروپ کا اشتراک، 2026 میں میگا ایونٹ کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ (PTPL) اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے درمیان اہم اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر سی ای او پی ٹی پی ایل خرم مجید اور ایم ڈی پاپولر گروپ شہباز علی ملک نے دستخط کیے، جبکہ گروپ ڈائریکٹر عمران روشن سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

معاہدے کے تحت 2026 میں ایک میگا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے کراچی اور لاہور میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔ ملک بھر کے نمایاں ٹیپ بال اسٹارز اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

تقریب سے خطاب میں ایم ڈی پاپولر گروپ شہباز علی ملک نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لایا جا سکتا ہے۔ ’’جب میدان آباد ہوتے ہیں تو اسپتال ویران ہو جاتے ہیں،‘‘ انہوں نے کہا۔ پی ٹی پی ایل کے سی ای او خرم مجید نے پاپولر گروپ کے تعاون کو کھیل کے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے