Home / اہم خبریں / امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں ہوا۔ سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ میں آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم رکھی گئی ہے پہلے روز 32 کے مین ڈراز کے ابتدائی راؤنڈز کھیلے گئے، جہاں تمام سیڈڈ کھلاڑی کامیاب رہے اور پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بوائز انڈر 19 میں خیبرپختونخوا کے عبیداللہ، راحیل اور دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ سندھ، پی اے ایف اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی ٹاپ 16 میں پہنچ گئے گرلز انڈر 15 میں سندھ، پنجاب اور کے پی کی کھلاڑیوں نے یکطرفہ کامیابیاں حاصل کیں اور دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی اسی طرح بوائز انڈر 13 اور انڈر 11 کیٹیگریز میں بھی سندھ اور پی اے ایف کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

چیمپئن شپ کے لیے ملک بھر سے 208 انٹریز کنفرم کی گئی ہیں جن میں صوبائی ٹیموں کے ساتھ مختلف محکموں کے کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ پہلے روز کے دلچسپ مقابلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ جونیئر سطح پر پاکستان میں اسکواش کا ٹیلنٹ تیزی سے ابھر رہا ہے اور یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے