تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا جے پی ایم سی میں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح

وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا جے پی ایم سی میں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کا شعبہ ہمیشہ ترقی، جدت اور عوامی خدمت کی علامت رہا ہے، اور ان جدید یونٹس کا قیام عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ان ایڈوانسڈ سروسز سے ہڈیوں، جوڑوں، کھیلوں سے متعلق چوٹوں، بچوں کی ہڈیوں کے امراض اور ہڈیوں کے رسولیوں کے مریضوں کو جدید علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک سیکٹر میں پہلی بار آرتھوپیڈک سب اسپیشلٹی کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کا قیام کیا گیا ہے جو محکمہ صحت کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹرز نے وزیرِ صحت کو نئے آپریشن تھیٹرز، کلینکس اور یونٹ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیرِ صحت نے یونٹس کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کے دوران سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے کے تمام اضلاع میں خصوصی سرجیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عوام کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول، پرو وائس چانسلر پروفیسر نگہت شاہ اور دیگر ماہرینِ صحت بھی شریک تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم ایپنک کے الیکشن 16 نومبر کو منعقد ہوں گے، حبیب الدین جنیدی چیف الیکشن کمشنر، امتیاز فاران اور لیاقت ساہی ممبران مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے