تازہ ترین
Home / اسلام آباد / شرجیل انعام میمن کی جانب سے معروف میڈیا شخصیات کے اعزاز میں ضیافت

شرجیل انعام میمن کی جانب سے معروف میڈیا شخصیات کے اعزاز میں ضیافت

اسلام آباد، (ویب نیوز ) سندھ کے سینئر وزیر و وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اسلام آباد میں پاکستان کے معروف میڈیا اینکرز اور صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور، مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سینئر رہنما نیر بخاری اور قمر الزماں کائرہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ضیافت میں ممتاز صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جہاں ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کے استحکام، میڈیا کی آزادی اور ذرائع ابلاغ کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد، ذمہ دار اور مستحکم میڈیا جمہوریت کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ شفاف معلومات اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہارِ رائے اور میڈیا کے حقوق کا احترام کیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے