کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر)
انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے متعلقہ طالب علم کو فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ادارے کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد اور ادارے کے دیرینہ اصولوں و اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ ادارہ اس معاملے میں پیدا ہونے والی کسی بھی تکلیف یا پریشانی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ادارے کے ذرائع کے مطابق، بحالی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب طلبہ، والدین، اساتذہ اور سابق طلبہ کے مختلف حلقوں نے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انتظامیہ نے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر طالب علم کی بحالی کا فیصلہ کیا۔
IoBM کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ ہمیشہ انصاف، شفافیت اور طلبہ کے احترام پر مبنی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بحالی کا فیصلہ ادارے کے انہی بنیادی اصولوں کی عکاسی کرتا ہے جو تین دہائیوں سے IoBM کی شناخت رہے ہیں۔
طلبہ اور سابق طلبہ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ایک مثبت اور تدبر پر مبنی اقدام قرار دیا ہے، جس سے ادارے میں اعتماد اور شفافیت کو مزید فروغ ملے گا۔