تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل بینک آف پاکستان کا بریسٹ کینسر آگاہی کرکٹ میچ کا انعقاد

نیشنل بینک آف پاکستان کا بریسٹ کینسر آگاہی کرکٹ میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ’’اننگز آف دی اویئرنس‘‘ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

صدر این بی پی رحمت علی حسنی نے اس موقع پر کہا کہ یہ میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ اس بات کی یاددہانی ہے کہ آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی ہمدردی اور عمل سے جنم لیتی ہے، اور ہر فرد خواہ مرد ہو یا عورت، صحت مند زندگی اور بروقت تشخیص کے فروغ میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

میچ کا مقصد بریسٹ کینسر کے خلاف جدوجہد کرنے والی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ کھلاڑیوں نے خصوصی گلابی آرم بینڈ پہن کر شرکت کی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور منتظمین کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم ایپنک کے الیکشن 16 نومبر کو منعقد ہوں گے، حبیب الدین جنیدی چیف الیکشن کمشنر، امتیاز فاران اور لیاقت ساہی ممبران مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے