تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے تمام کالجز کی عمارتوں کے سروے کی ہدایت، سیکریٹری کالجز سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت شہید بینظیر آباد ریجن کے افسران کا اجلاس

سندھ کے تمام کالجز کی عمارتوں کے سروے کی ہدایت، سیکریٹری کالجز سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت شہید بینظیر آباد ریجن کے افسران کا اجلاس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر کے تمام کالجز کی عمارتوں کا جامع سروے کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری کالجز سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت شہید بینظیر آباد ریجن کے افسران کے اجلاس میں کیا گیا۔ سیکریٹری کالجز نے کالجز کی عمارتوں کی موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کی تفصیلات جمع کی جائیں اور نئی عمارت کی تعمیر سے قبل زمین کا ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔

اجلاس میں ریجن کے کالجز کی مجموعی کارکردگی، داخلوں کے اعداد و شمار اور طلباء کی تعداد کا جائزہ لیا گیا۔ ندیم میمن نے ہدایت دی کہ میٹرک کے بعد داخلہ لینے والے طلباء کے اعداد و شمار مرتب کیے جائیں اور زیادہ سے زیادہ طلباء کو کالجز کی جانب راغب کرنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کی جائے۔

یونیورسٹی سے منسلک کالجز میں فیس کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری کالجز نے کہا کہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے مشاورت کی جائے گی، جبکہ چار سالہ ڈگری پروگرام کے لیے یونیورسٹی ایفیلیشن فیس میں کمی کی سفارش پیش کی جائے گی۔ انہوں نے ڈی جی کالجز کو صوبے کے تمام کالجز کی جانب سے یونیورسٹیز کو ادا کی جانے والی ایفیلیشن فیس کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت دی۔

ندیم میمن نے کہا کہ ڈگری کالجز میں اسکالرشپس اور فیس میں نرمی سے متعلق وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں شہید بینظیر آباد ریجن کے 34 کالجز کے پرنسپلز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جن میں مجموعی طور پر 59 ہزار 322 طلباء و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم ایپنک کے الیکشن 16 نومبر کو منعقد ہوں گے، حبیب الدین جنیدی چیف الیکشن کمشنر، امتیاز فاران اور لیاقت ساہی ممبران مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے