کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کو عوامی خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں غیر معمولی کارکردگی پر بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی حسن نقوی نے ایک تقریب کے دوران حازم بھنگوار کو ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، جنہوں نے ایوارڈ یافتہ افسر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
کمشنر حسن نقوی نے اس موقع پر حازم بھنگوار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کی اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حازم بھنگوار کی لگن اور دیانت داری تمام افسران کے لیے ایک مثال ہے۔
کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے لیے خلوص، تسلسل اور جذبۂ خدمت بنیادی عوامل ہیں، اور حازم بھنگوار نے اپنے کام سے یہ ثابت کیا ہے کہ جب نیت صاف ہو تو نتائج ہمیشہ مثبت ہوتے ہیں انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ حازم بھنگوار نئے سول سروس افسران کے لیے ایک رول ماڈل ہیں، جن کی کارکردگی اور عزم دوسرے افسران کے لیے معیار بن چکے ہیں۔