Home / اہم خبریں / میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کورنگی کریک میں ملک کے پہلے مینگرووز بایو ڈائیورسٹی فلوٹنگ پارک کا افتتاح

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کورنگی کریک میں ملک کے پہلے مینگرووز بایو ڈائیورسٹی فلوٹنگ پارک کا افتتاح

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کریک میں ملک کے پہلے مینگرووز بایو ڈائیورسٹی فلوٹنگ پارک کا افتتاح کیا یہ منصوبہ محکمہ جنگلات سندھ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد مینگرووز کے تحفظ اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا ہے میئر نے اسے ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت آنے والی نسلوں کے لیے مثبت پیغام ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی اس لیے ساتھ لائے ہیں تاکہ بچپن ہی سے ماحولیات کی اہمیت کو سیکھ سکے

میئر کراچی نے اعلان کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) جلد ہی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے قریب ایک اور مینگرووز پارک قائم کرے گی انہوں نے محکمہ جنگلات سندھ کی مینگرووز کے سب سے زیادہ پودے لگانے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر تعریف کی اور دیگر اداروں بشمول پورٹ قاسم، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کے پی ٹی کو بھی اس سمت اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب بھی کراچی کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں، لیکن ہم اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے سول سوسائٹی، میڈیا اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعاون کی اپیل کی تاکہ کراچی کو سرسبز اور جدید شہر بنایا جا سکے۔

انہوں نے باغ ابنِ قاسم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارک 130 ایکڑ پر محیط ہے لیکن روزانہ بمشکل 130 افراد اس سے استفادہ کرتے ہیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ شہری نجی کلبز کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟ میئر کراچی نے زور دیا کہ عوامی مقامات میں مزید سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ نوجوان اور خاندان ان کی طرف راغب ہوں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی ماحولیات کے تحفظ اور شہری ترقی میں عملی اقدامات کے لیے تیار ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے