Home / اسلام آباد / صدرِ مملکت اصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

صدرِ مملکت اصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر مسز اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے صدرِ مملکت نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے جبکہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں صدرِ مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور سبکدوش سفیر مسز اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے