کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی اے کریک کلب میں جاری نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں 22 جولائی کو کھیلے گئے میچز میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ انڈر 18 سنگلز کوارٹر فائنل میں اسد زمان (لاہور) نے تیمور انصاری کو 7-5، 6-2 سے شکست دی، حسن عثمانی (SNGPL) نے روحاب فیصل کو 6-4، 6-2 سے ہرایا، مزمل بھنڈ (حیدرآباد) نے نبیل قیوم کو 6-3، 1-6، 6-4 سے مات دی، جبکہ احتشام ہمیون (SNGPL) نے انصاراللہ کو باآسانی 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ انڈر 14 میں محمد معاذ (لاہور) نے یحییٰ بن زین کو 4-2، 4-0 سے ہرایا، اور جنید خان (پشاور) نے انصاراللہ کو 4-2، 3-5، 4-2 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 12 میں ایمن شہباز (لاہور) نے حنا مدثر کو 4-0، 4-0 سے ہرایا۔ گرلز انڈر 14 میں ایمن شہباز نے شاہین عمر کو 4-1، 5-3، شہنور عمر نے زینب افنان کو 4-0، 4-1، جبکہ رومیسہ ملک (پنو عاقل) نے دعا یوسف کو 4-0، 4-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔