تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعید غنی کا چنیسر گوٹھ میں ملاکھڑا مقابلے سے خطاب، سندھ کے روایتی کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار

سعید غنی کا چنیسر گوٹھ میں ملاکھڑا مقابلے سے خطاب، سندھ کے روایتی کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملاکھڑا سندھ کا قدیم، روایتی اور صحتمند تفریحی کھیل ہے، جو نہ صرف عوامی دلچسپی کا حامل ہے بلکہ صوبے کی ثقافت و ورثے کا اہم حصہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ کے مختلف اضلاع میں ملاکھڑے کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ کراچی میں ہر سال چنیسر گوٹھ میں سید محمود شاہ بخاری کے عرس کے موقع پر اس کھیل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سعید غنی جمعرات کو چنیسر گوٹھ میں سید محمود شاہ بخاری کے 234ویں سالانہ عرس کے آخری روز فٹبال گراؤنڈ میں منعقدہ ملاکھڑے کے مقابلے کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ٹاؤن چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، مزار کے سجادہ نشین پیر وقار شاہ جیلانی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاکھڑے کے مقابلے میں سندھ بھر سے پہلوانوں نے شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ مزار انتظامیہ اور منتظمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کراچی میں اس قدیم کھیل کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ملاکھڑے جیسے روایتی اور صحتمند کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ کھیل صوبے کے دیگر شہروں میں بھی فروغ پائیں اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم ایپنک کے الیکشن 16 نومبر کو منعقد ہوں گے، حبیب الدین جنیدی چیف الیکشن کمشنر، امتیاز فاران اور لیاقت ساہی ممبران مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے