تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایس ایس پی سراج الدین میموریل انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کا آغاز

ایس ایس پی سراج الدین میموریل انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایس ایس پی سراج الدین میموریل انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کا آغاز کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم کے ٹگ آف وار ایرینا میں ہوا، جس میں کراچی کے مختلف کالجز کی آٹھ آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح کے ڈی اے کے ریٹائرڈ آفیسر اور چیئرمین گلستانِ جوہر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اسلم خان نے کیا۔ اس موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان، سیکریٹری جاوید اقبال، کراچی ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان، محمد ندیم، ایم فرحان، نصرت حسین، جنید اقبال، ثنااللہ اور دیگر موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور نوجوان کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کی تعریف کی مردوں کے مقابلوں میں پول میچز کے بعد بحریہ کالج حنیف، آغا خان کالج، بحریہ کالج کارساز اور ناظم آباد بوائز ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں۔

سیمی فائنل مرحلے میں بحریہ کالج حنیف نے آغا خان کالج کو 2-1 سے جبکہ بحریہ کالج کارساز نے ناظم آباد بوائز کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میچ بحریہ کالج حنیف اور بحریہ کالج کارساز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ ناظم آباد بوائز اور آغا خان کالج تیسری پوزیشن کے لیے میدان میں اتریں گے ویمنز ایونٹ کا فائنل بحریہ کالج کارساز اور عثمانیہ کالج کے درمیان ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم ایپنک کے الیکشن 16 نومبر کو منعقد ہوں گے، حبیب الدین جنیدی چیف الیکشن کمشنر، امتیاز فاران اور لیاقت ساہی ممبران مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے