Home / اہم خبریں / سجاس انتخابات 2027-2026: یونائیٹڈ پینل کی مسلسل چوتھی بار کلین سوئپ، نو منتخب عہدیداران کو اعلیٰ شخصیات و اداروں کی مبارکباد

سجاس انتخابات 2027-2026: یونائیٹڈ پینل کی مسلسل چوتھی بار کلین سوئپ، نو منتخب عہدیداران کو اعلیٰ شخصیات و اداروں کی مبارکباد

کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے سالانہ انتخابات برائے 2027-2026 میں یونائیٹڈ پینل نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل چوتھی بار کلین سوئپ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ انتخابات میں یونائیٹڈ پینل اور فاؤنڈر پینل کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں 106 میں سے 80 فیصد ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی امتیاز فاران کی سربراہی میں نصیر احمد، ابوالحسن، اشرف بھٹی اور شمس کیریو نے انجام دیئے جبکہ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی جانب سے عامر لطیف نے بطور آبزرور خدمات سرانجام دیں۔

نتائج کے مطابق محمود ریاض صدر، فیضان لاکھانی نائب صدر، مجاہد علی سولنگی جنرل سیکریٹری، طارق اسلم جوائنٹ سیکریٹری جبکہ شاہد علی انصاری بلا مقابلہ فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے کلثوم جہاں، جنید راجپوت، انیس الرحمن، سہیل خان (اسپیشل جرنلسٹ) اور جاوید اقبال (فوٹو جرنلسٹ) منتخب قرار پائے۔ صدر کے عہدے پر محمود ریاض نے 43 ووٹ حاصل کئے جبکہ دیگر نشستوں پر بھی یونائیٹڈ پینل نے واضح برتری حاصل کی۔

یونائیٹڈ پینل کی شاندار کامیابی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ منور علی میسر، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشنز، پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس، کراچی پریس کلب، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سندھ، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سندھ، کے یو جے، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم، ایاز منشی سمیت متعدد شخصیات اور اداروں نے مبارکباد پیش کی۔ سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، خواجہ احمد مستقیم، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور ارکان قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا اور خواجہ اظہار الحسن نے بھی نو منتخب عہدیداران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نو منتخب عہدیداران نے یونائیٹڈ پینل پر مسلسل اعتماد کے اظہار پر ممبران اور مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے، ماضی کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کریں گے اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تک پینلز تھے، اب ہم سب سجاس فیملی کا حصہ ہیں اور اصل کامیابی سجاس کی کامیابی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے