Home / اہم خبریں / جامعہ سندھ میں پری انٹری ٹیسٹ، 9 ہزار 341 امیدواروں کی شرکت

جامعہ سندھ میں پری انٹری ٹیسٹ، 9 ہزار 341 امیدواروں کی شرکت

جامشورو، (ویب نیوز) جامعہ سندھ میں تعلیمی سال 2026ء کے بیچلرز پروگرامز میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 9,341 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 1,801 طالبات شامل تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر مری نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ کو دو مرحلوں میں تقسیم کرنے سے رش کم ہوا اور انتظامی امور بہتر رہے انہوں نے بتایا کہ داخلوں کے لیے 11 ہزار نشستیں مختص ہیں جبکہ مجموعی طور پر 22 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ٹیسٹ کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے، والدین کے لیے پارکنگ اور بیٹھنے کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ 140 رضاکار امیدواروں کی رہنمائی پر مامور تھے۔ پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ 19 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے