تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات

بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی) میں انتظامی اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال، غیر قانونی تعیناتیوں و ترقیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ منسوخ ہونے کے باوجود ریجنل کنسلٹنٹ تیمور علی سیال مبینہ طور پر عدالتی حکمِ امتناع کی بنیاد پر ادارے کے انتظامی معاملات میں اثرانداز ہے سیدہ معصومہ رضوی کو سروس اسٹرکچر اور سنیارٹی کے برخلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ ونگ کی ذمہ داریاں دینے جبکہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے جہانزیب کمال کو مبینہ طور پر بغیر اشتہار اور مسابقتی عمل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا/ڈی ایم یو تعینات کرنے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

شکایات میں جونیئر اور کنٹیجنٹ ملازمین کو گریڈ 18 اور 19 کی اسامیوں کا لُک آفٹر چارج دے کر اعلیٰ گریڈ کی مراعات دینے، بعض ٹریننگ پارٹنرز سے مبینہ کمیشن لینے اور من پسند تبادلوں و تعیناتیوں کے الزامات بھی شامل ہیں۔ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ حلقوں نے چیف سیکریٹری سندھ اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے ادارے کے انتظامی و مالی معاملات کا جامع آڈٹ اور مبینہ کرپشن کی فرانزک تحقیقات کرانے، غیر مجاز ترقیوں اور لُک آفٹر چارجز ختم کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں سے رقم کی ریکوری کا مطالبہ کیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنر سندھ سے اسپورٹس جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے