Home / اہم خبریں / ایشین اسنوکر، محمد نسیم اختر نے سعودی کیوئسٹ کو ہرا دیا

ایشین اسنوکر، محمد نسیم اختر نے سعودی کیوئسٹ کو ہرا دیا

کراچی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) دوحہ، قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں اویس اللہ منیر کا شاندار129 کا بریک کھیلنے کے باوجود وہ ایرانی کیوئسٹ سے ہار گئے۔ منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق ایران کے علی قراگوزلو نے پاکستان کے اویس اللہ منیر کو 4-3 سے شکست دے دی، علی کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 08-74 (74)، 69-40، 0-129 (129)، 73-67، 37-73، 61-15 اور 60-47 رہا۔ پاکستان کے محمد نسیم اختر نے سعودی عرب کے ایمن المری کیخلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ نسیم کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 22-69، 65-06، 46-79، 78-26، 61-51 اور 64-07 رہا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے