Home / Home / تحصیل کمالیہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے گزشتہ رات گئے تقریباً 4 گھنٹے سے بیٹھے مریضوں کو رات11 بجے تک میڈیکل کی سہولت نہ مل سکی

تحصیل کمالیہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے گزشتہ رات گئے تقریباً 4 گھنٹے سے بیٹھے مریضوں کو رات11 بجے تک میڈیکل کی سہولت نہ مل سکی

کمالیہ (کرائم رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے گزشتہ رات گئے تقریباً 4 گھنٹے سے بیٹھے مریضوں کو رات11 بجے تک میڈیکل کی سہولت نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسد عباس ناک کی ہڈی ٹوٹنے، عمران نامی شخص کا بازو ٹوٹنے، اور دیگر لوگ جو شام 5 بجے سے THQ ہسپتال بیٹھے رہے لیکن انکا میڈیکل نہ ہوا۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ڈیوٹی کے وقت کہیں گیا ہوا ہے اور بس یہی الفاظ ہیں کے کچھ وقت میں آتا ہوں۔ عوام مضروبی کی حالت میں THQ ہسپتال کے چکر لگانے پر مجبور انتظامیہ خاموش، غریب شہری ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں اپنا میڈیکل کروانے کے لیے آئے تو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود 5 گھنٹوں سے غیر حاضر تھا. مریضوں نے ویڈیو بیان میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جو ڈاکٹر سمیت ملازمین ڈیوٹی ہونے کے باوجود غیر حاضر رہتے ہیں ان پر ایکشن لیا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بشیر احمد ربانی کی 38 سالہ خدمات پُر پروقار تقریب کا اہتمام

  منتظمین اور معاونین نے گلدستہ، تحائف اور توصیفی سوونیئر پیش کیا بشیر ربانی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے