تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل کراچی میں محفلِ مسالمہ واقعۂ کربلا کے شہداء کو منظوم خراجِ عقیدت پیش

آرٹس کونسل کراچی میں محفلِ مسالمہ واقعۂ کربلا کے شہداء کو منظوم خراجِ عقیدت پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے حسینہ معین ہال میں ’’محفلِ مسالمہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے ممتاز شعراء، ادباء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر افتخار عارف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کرتے ہوئے محمد احمد شاہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آرٹس کونسل مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے اہلِ علم و ادب کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے علمی و ادبی مکالمے، رواداری اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔

تقریب میں فراست رضوی، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، جاوید صبا، نسیم نازش، سلمان صدیقی، شبیر نازش، ڈاکٹر رخسانہ صبا، ریحانہ روحی، ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر، ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی، ڈاکٹر ندیم نقوی، کاشف غائر، سیمان نوید، توقیر تقی، احمد جہانگیر، عروج زہرا زیدی اور عبدالرحمان مومن سمیت متعدد شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ تمام شعراء نے واقعۂ کربلا کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ تقریب کی نظامت شکیل جعفری نے کی۔ اختتام پر افتخار عارف نے بھی اپنا کلام سنایا، جسے حاضرین نے بھرپور داد سے نوازا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 3 جولائی کو ’’محفلِ مسالمہ‘‘ کا انعقاد ہوگا

کراچی،(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام ’’محفلِ مسالمہ‘‘ کا انعقاد 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے