Home / اہم خبریں / کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو شہر کے 6 ہائیڈرینٹس کے لیے نئی نیلامی یا کسی قانونی عبوری انتظام کا فیصلہ دو ماہ کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام متعلقہ فریقوں کو سننے کے بعد شفاف طریقے سے کیا جائے، تاکہ عوامی مفاد اور سرکاری ریونیو کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت نے موجودہ انتظامات کو فوری طور پر غیر قانونی قرار دینے سے گریز کیا اور کہا کہ معاملہ ابھی متعلقہ اتھارٹی کے زیر غور ہے۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ 2023 میں دیے گئے ہائیڈرینٹس کے معاہدے ختم ہونے کے باوجود وہی کنٹریکٹرز بغیر نئی نیلامی کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ اقدامات قانون، شفافیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق کیے جائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے