Home / اہم خبریں / کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام پر “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ منصوبہ سندھ حکومت، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان (سی اے پی) کے اشتراک سے قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سندھ کی تاریخی، ثقافتی اور تحریکِ پاکستان سے جڑی وراثت کو جدید انداز میں محفوظ کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت قائم ہونے والا جدید ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو میوزیم سندھ کی پانچ ہزار سالہ تاریخ، تہذیب، ثقافت اور قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو جدید ٹیکنالوجی، تاریخی ریکارڈ، زبانی تاریخ اور انٹرایکٹو نمائشوں کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرے گا۔

سنگِ بنیاد کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے، اعلیٰ سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی صرف ایک شہر نہیں بلکہ مختلف ثقافتوں، یادوں اور امیدوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم ہجرت کرکے آنے والے لاکھوں افراد کی داستانوں اور کراچی کی اجتماعی تاریخ کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی جیسے عظیم شہر کو ایک ایسے ادارے کی ضرورت تھی جو اس کی تاریخ اور ثقافتی شناخت کی حقیقی نمائندگی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ “کراچی میوزیم آف ہسٹری” شہر کے لیے ایک اہم ثقافتی اور تعلیمی مرکز ثابت ہوگا۔

معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بے شمار کہانیوں کا شہر ہے، جہاں ہجرت کرکے آنے والے لوگوں نے اپنی محنت اور امید سے نئی زندگیوں کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم ان تمام لوگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور خوابوں کو خراجِ تحسین پیش کرے گا جنہوں نے پاکستان اور کراچی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مقامی کاٹن بنولے کے سیزن سے پہلے ہی امریکہ اور برازیل سے کپاس کی بڑی خریداری کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کی کپڑا سازی کی صنعت نے مقامی اوٹائی کا موسم پوری طرح شروع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے