تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا جلوسِ عید میلادالنبیﷺ میں شرکت، عاشقانِ رسول کا شاندار استقبال

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا جلوسِ عید میلادالنبیﷺ میں شرکت، عاشقانِ رسول کا شاندار استقبال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین /اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور عاشقانِ رسولﷺ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی آمد سے دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا، آپ امن و آشتی، محبت اور اخوت کا پیغام لے کر آئے۔ جنہوں نے بھی حضورﷺ کی تعلیمات کو اپنایا، وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ حضور اکرمﷺ کی سیرتِ طیبہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کے ہمراہ صدر پی ایس 95 سلیم اعوان، سینئر نائب صدر پی ایس 94 اسد مجاہد، سینئر نائب صدر پی ایس 95 اکبر آبڑو، وائس چیئرمین یوسی 9 ریاض خان، وائس چیئرمین یوسی 4 اصغر میو، وائس چیئرمین یوسی 5 وسیم وارث، سر معیزالدین اور دیگر علمائے کرام نے بھی جلوس میں شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے