تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ کپ: ظفر گوہر، محمد حذیفہ اور کاشف بھٹی کی شاندار کارکردگی

پریذیڈنٹ کپ: ظفر گوہر، محمد حذیفہ اور کاشف بھٹی کی شاندار کارکردگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں غنی گلاس، اوجی ڈی سی ایل، سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ کے سی سی اے سٹیڈیم میں غنی گلاس نے کے آر ایل کو 35 رنز سے شکست دی، جہاں شرجیل خان کے 58 رنز اور ظفر گوہر کی 6 وکٹیں نمایاں رہیں۔ یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کو 3 وکٹوں سے ہرایا، محمد حذیفہ نے 57 رنز کے ساتھ 4 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں سٹیٹ بینک نے واپڈا کو 110 رنز سے شکست دی، جہاں کاشف بھٹی نے 65 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ بنے۔ نیشنل بینک سٹیڈیم میں پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل کو 21 رنز سے ہرایا، شامل حسین نے 143 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے