Home / اہم خبریں / پاکستان نے فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی شاندار واپسی کو یادگار بنا دیا جنوبی افریقہ کا دو وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی شاندار واپسی کو یادگار بنا دیا جنوبی افریقہ کا دو وکٹوں سے شکست دے دی

فیصل آباد/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ 264 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے دو گیندیں باقی رہتے حاصل کیا، جو کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے بطور ون ڈے کپتان کامیاب آغاز ثابت ہوا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا سہارا سلمان علی آغا بنے جنہوں نے 71 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 91 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اس سے قبل اوپنرز فخر زمان (45) اور صائم ایوب (39) نے 87 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اگرچہ اختتامی اوورز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ میں آئی، تاہم شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے تحمل سے کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کربن بوش، لنگی نگیڈی اور ڈونوان فریرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 63 اور لہوان-دری پریٹوریئس نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر 98 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ کپتان میٹھیو بریٹزکے نے 42 اور بوش نے 41 رنز بنائے۔

پاکستان کی بولنگ میں نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔ فیصل آباد کے کرکٹ شائقین نے 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کی فتح نے اس تاریخی موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے