Home / اہم خبریں / پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور کا ڈان اردو ویب سے صحافتی ورکرز کی برطرفیوں پر شدید ردِعمل

پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور کا ڈان اردو ویب سے صحافتی ورکرز کی برطرفیوں پر شدید ردِعمل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے ڈان اردو ویب سائٹ سے صحافتی ورکرز کی برطرفیوں کو غیر منصفانہ، غیر اخلاقی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ دونوں تنظیموں کے رہنماؤں حاجی نواز رضا، اے ایچ خانزادہ، نصراللہ چوہدری اور ریحان خان چشتی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ درجنوں ملازمین کو اچانک فارغ کیا جانا نہ صرف صحافیوں کے معاشی استحصال کے مترادف ہے بلکہ آزادیٔ صحافت پر بھی سنگین حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی پیشگی نوٹس یا قانونی جواز کے ورکرز کو برطرف کرنا ان کے بنیادی روزگار کے حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ میڈیا ادارے پہلے ہی مالی دباؤ اور بحران کا شکار ہیں، ایسے میں متعدد صحافتی ورکرز کو بے روزگار کرنا ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے تمام ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے، ان کے تمام واجبات اور بقایاجات ادا کیے جائیں اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے جو میڈیا ورکرز کے معاشی استحکام کو متاثر کریں۔

پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز کریں گی اور معاملے کو پارلیمنٹ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور میڈیا ورکرز کے روزگار کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں تنظیمیں اپنے کسی بھی ساتھی کو تنہا نہیں چھوڑیں گی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے