Home / اہم خبریں / فورٹی اوورز ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاک کورنگی اور لانڈھی فرینڈز سیمی فائنل میں

فورٹی اوورز ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاک کورنگی اور لانڈھی فرینڈز سیمی فائنل میں

ذیشان حسین

کراچی، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون فائیو کے زیرِ اہتمام جاری 40 اوورز ناک آؤٹ انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک کورنگی اور لانڈھی فرینڈز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹورنامنٹ کے دو میچوں میں کورنگی فرینڈز کولٹس اور قمر عباس میموریل کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے میچ میں پاک کورنگی نے کورنگی فرینڈز کولٹس کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔ کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز بنائے جن میں محمد جمشید کے 94 اور سید فیضان حیدر کے 38 رنز شامل تھے۔ پاک کورنگی کی جانب سے وسیم احمد، کاشان نقوی اور فہد آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کاشان نقوی 45، زید عمر 41 اور نبیل واحد 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسرے میچ میں لانڈھی فرینڈز نے قمر عباس میموریل کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ قمر عباس کلب نے 186 رنز بنائے جن میں شبیہ حیدر 50، مرزا ذاکر حسین 42 اور حسین 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لانڈھی فرینڈز کے دانش فاروقی، حنیف ملک اور نجب علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لانڈھی فرینڈز نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عدیل عابد شمسی نے 43 گیندوں پر 66، محمد خان نے 54، ذکا اللہ زیب نے 29 اور محمد ابراہیم نے 27 رنز بنائے۔ شبیہ حیدر نے دو اور عباد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے