زندگی ایک حسین نعمت ہے، درسگاہوں، منبر و محراب سے اخلاقیات کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) غربت بڑھتی بے روزگاری، طبقاتی تقسیم اور شعور آگہی میں کمی جیسے عناصر میں معاشرے کے تار و پور بکھیر دئیے ہیں۔ درسگاہوں، منبر و محراب سے اخلاقیات کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاہم موجودہ مادیت پرست دور میں تقریباََ ہر طبقہ فکر کے افراد، افراتفری اور عدم برداشت کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ زندگی قدرت کی ایک حسین نعمت ہے۔ جسے لوگ خود اپنے ہاتھوں سے سبوتاز کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر نے سوسائٹی کے سوشل میڈیا ایڈوائزر عبدالرؤف کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ مبارکباد دینے والوں میں سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عثمان سیالوی، جوائنٹ سیکرٹری محسن کمال، نائب صدر ارشد چوہان، سنئیر نائب صدر محمد شفیق چشتی، فنانس سیکرٹری ارسلان احمد، میڈیا ایڈوائزر نعیم خان، لیگل ایڈوائزر سردار عبدالرحمن ڈوگر، منیارٹی ایڈوائزر وہیب قادر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے انسان کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی اور ان کے تقدس اور وقار کو مزید فعال بنانے کے لئے ناصرف عدم برداشت کا خاتمہ کرنا ہو گا بلکہ ہمیں ایک دوسرے کی خوبیوں کو جاننا ہو گا۔ کیونکہ شعور آگہی کا اظہار ایک بڑی اور مثبت پیش رفت کا مظہر ہے۔ اسی بنیاد پر ہمیں مستقبل کے حالات ساز گار ہونے کی امید ہے۔