تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کے انتخابات 4 فروری کو ہوں گے فاؤنڈر پینل کا اعلان، عبید اعوان صدر اور نسیم راجپوت جنرل سیکریٹری کے امیدوار

سجاس کے انتخابات 4 فروری کو ہوں گے فاؤنڈر پینل کا اعلان، عبید اعوان صدر اور نسیم راجپوت جنرل سیکریٹری کے امیدوار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے فاؤنڈر پینل کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سجاس کے بانی عبید الرحمن اعوان پہلی مرتبہ صدر کے عہدے کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ سینئر اسپورٹس اینکر پرسن نسیم راجپوت جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔

انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر اور سینئر اسپورٹس صحافی ریاض الدین صدیقی نائب صدر، محسن رضا خان خازن اور غلام مصطفیٰ عزیز جوائنٹ سیکریٹری کے عہدوں کے لیے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح سینئر اسپورٹس صحافی رشاد محمود، عمر شاہین اور جمشید احمد راجپر ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔

اسپورٹس جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کے رجسٹرڈ ممبران 4 فروری کو کراچی پریس کلب میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے