تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کی سالانہ ایوارڈ تقریب: سجاس نے کھلاڑیوں اور صحافیوں کی خدمات کے اعتراف کی روایت کو زندہ رکھا ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری-

سجاس کی سالانہ ایوارڈ تقریب: سجاس نے کھلاڑیوں اور صحافیوں کی خدمات کے اعتراف کی روایت کو زندہ رکھا ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری-

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر ہاؤس میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت چھٹے سالانہ اسپورٹس ایوارڈ اور راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج کے دور میں جب کسی کے نام تو دور کی بات اپنی مصروفیت و معاشرتی زمہ داریوں میں مصروف لوگ کسی کو پوچھتا تک نہیں ایسے میں سجاس کا اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ سے نوازنے کی روایت کو زندہ رکھنا قابل ستائش اقدام ہے، درحقیقت ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ملک کا پر امن امیج اجاگر کرنے اور پاکستان میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی واپسی میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے، نگراں صوبائی وزیر کھیل و پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ سجاس اور میرا ساتھ اس وقت سے ہے جب سجاس ایک پودا تھا اور یہ دیکھ خوش ہوں کہ یہ ایک تناور درخت بن چکا ہے، سجاس کی روایت کو دیکھتے ہوئے حکومت سندھ کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے آئندہ سال جنوری میں "سندھ ایوارڈ” کا اجراء کرے گی، جبکہ سندھ گیمز کا انعقاد بھی جنوری میں ہی ہوگا، سجاس کے پیٹرن و عیسیٰ لیب کے چیف ایکزیکٹیو اعزازی کمانڈر پاکستان نیوی ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور دیرپا امن کے لئے اسپورٹس کا فروغ ہی اصل کنجی ہے، سجاس کا مشن ہی کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن سجاس و چیف ایگزیکٹو ورچوئل ایکسسز خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ ملک بھر کی تمام جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں سجاس اپنے کام کے باعث جدا گانہ مقام رکھتی ہے، اسپورٹس جرنلسٹ کی طرح دیگر ایسوسی ایشن کو بھی اپنے ممبران کے مسائل حل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے سجاس کی پیروی کرنا چاہیے، سجاس کے سیکریٹری محمد شاہد عثمان ساٹی نے کہا کہ سجاس اپنے ممبران کی خدمت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اپنا فرض سمجھ کر کرتی ہے ہم اپنے اتحاد کی برکت سے کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،
تقریب میں میزبانی کے فرائص سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض نے انجام دیئے، تقریب کے اختتام پر اولمپیئن عبدالحسیم خان کو سجاس گولڈ میڈل پلس 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ،سینئر جرنلسٹ زبیر نذیر خان کو ڈاکٹر محمد علی شاہ گولڈ میڈل اور 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ، علی سلمان کو بہترین اسپورٹس اینکر، اولمپک انٹرنیشنل ریفری جج علی اکبر شاہ قادری، سینئر جرنلسٹ راشد عزیز کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ عابدین کو بیسٹ اسپورٹس آرگنائزر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جاوید اقبال بہترین سینئر رپورٹر، شہزادہ معین بہترین ایمرجنگ رپورٹر، دانش علوی بہترین پروڈیوسر، نادرا مشتاق بہترین رپورٹر و تجزیہ کار, اینکر، طارق حسین بہترین سینئر رپورٹر، جنید احمد راجپوت بہترین جونیئر رپورٹر،کلثوم جہاں بہترین ایمرجنگ رپوٹر برائے اردو نیوز پیپر، محمد اسامہ بہترین رپورٹر انگلش میڈیا، انیس الرحمن بہترین کمنٹریٹر ریڈیو اور انظر احمد ہمدانی بہترین رپورٹر سوشل میڈیا کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کراٹے پیلئر دلاور خان سنان، مارشل آرٹس کوچ جنت گل، باڈی بلڈر شہزاد قریشی، کپتان ویل چیئر کرکٹ ٹیم محمد ذیشان اور انٹرنیشنل کرکٹر عروب شاہ سجاس ایتھلیٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔۔انٹر نیشنل اسٹریٹ چائلڈ فٹبالر محمد شاہ میر، فینسنگ پیلئر اینڈ کوچ مہوش آفتاب، اسپیشل ایتھلیٹ محمد ابراہیم، تائیکوانڈو پیلئر مہوش زبیری اور سو ئیمر حریم ملک کو سجاس راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا-
تقریب میں سجاس کے ممبران سینئر جرنلسٹ، مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور آرگنائزرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے