تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل کراچی کے 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلوچی فنکار استاد نور بخش کی شاندار پرفارمنس

آرٹس کونسل کراچی کے 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلوچی فنکار استاد نور بخش کی شاندار پرفارمنس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 22 ویں روز میورل آرٹ کی نمائش، فلم اسکریننگ اور تین تھیٹر پلے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر بلوچی لوک فنکار استاد نور بخش نے بینجو کی دھنوں پر اپنی پرفارمنس سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

فیسٹیول کا آغاز فرانس اور پاکستانی فنکاروں کی جانب سے آرٹس کونسل کی بیرونی دیوار پر تیار کردہ میورل آرٹ کی افتتاحی تقریب سے ہوا۔ اس موقع پر فرانس کے قونصل جنرل الیکسس چہتاہتنکسی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تقریب میں شرکت کی۔ فرانسیسی آرٹسٹ Nasty اور Sety Globe کے ساتھ پاکستانی مصور عفان طارق (Spray Therapy) نے دیواروں کو عالمی معیار کے رنگین میورل آرٹ سے سجایا، جس کی تھیم "امن اور آزادی” تھی۔

فیسٹیول کے دوران لبنان کی دو فلمیں “Lebanon by Night” اور “In Out” پیش کی گئیں۔ تھیٹر پرفارمنس میں ڈائریکٹر بونی جے ایونز کا پلے “Heroes of the Fourth Turning” اور لبنان کی جانب سے “Stories from the Room” شامل تھیں۔ اردو تھیٹر پلے “خودکشی سے پہلے” بھی پیش کیا گیا، جس میں مکالمے، رقص، موسیقی اور شاعری کو شامل کیا گیا۔

شام کا اختتام استاد نور بخش کی میوزیکل پرفارمنس اور بلوچی ثقافت کے معروف رقص “دوچاپی” کے ساتھ ہوا، جس میں شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے