کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو کراچی کے حلقے این اے 249 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد ہونے پر مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ ضلع غربی قائد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے، ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اس ضلع سے تاریخی کامیابیاں حاصل کرتے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں اعجاز شفیع نے 1993 میں اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی اور دوبارہ 1997 میں اسی حلقے سے موجودہ مسلط وزیر اعظم عمران خان کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر کے طویل عرصے کے لئے ملک کے سیاسی منظر سے نکال پھینکا تھا، آئندہ ضمنی انتخاب میں مفتاح اسماعیل مرحوم اعجاز شفیع کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ این اے 249 سے وزیر اعظم کے کسی بھی کٹھ پتلی نمائندے کو شکست دے کر قائد نواز شریف کے چاہنے والوں کو ان کی نشست واپس دلائیں گے، یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد نے ایم ایس ایف (ن) سندھ کے شیروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ مفتاح اسماعیل کی کامیابی تک ایم ایس ایف کے نوجوان ووٹ اور ووٹ کی عزت پر پہرہ دیں، ہمارے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی قیادت کا بہترین انتخاب ہیں جن پر کراچی ضلع غربی کے ووٹر بھی بھرپور اعتماد کرتے ہیں، مفتاح اسماعیل اس حلقے سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے قائد نواز شریف کے شیروں کی کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں گے، پاکستان کے عوام کو مہنگائی کرپشن اور نااہلی کے سیاہ دور سے نجات کے لئے مفتاح اسماعیل جیسے دلیر نڈر اور قابل امیدوار کی کامیابی حلقے کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگی، یاسر عدیل شیخ نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے تمام صوبائی ڈویژنل اور ضلعی عہدے داروں کو مفتاح اسماعل کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا ہے کہ حلقہ این اے 249 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سندھ میں قائد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں کی حکومت کی طرف پہلا قدم ہوگا، مفتاح اسماعیل جیسے متحرک اور تجربہ کار رہنما کی کامیابی سے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی سطح پر کامیابیوں کے نئے دروازے کھلیں گے اور قوم کو بہت جلد مسلط حکمرانوں سے نجات کی نوید ملے گی، پاکستان کی تباہ حال معاشی صورتحال سے نجات کے لئے مفتاح اسماعیل جیسے ماہر معاشیات و اقتصادیات کی کامیابی ملک اور قوم کے لئے اہم ضرورت بن چکی ہے۔