تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یہ جسم اللہ کی عطا ہے اور اس پر اللہ کا ہی اختیار ہے۔ آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

یہ جسم اللہ کی عطا ہے اور اس پر اللہ کا ہی اختیار ہے۔ آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے سرپرست اعلی زبیر احمد انصاری، صدر ایم ایم علی، سنئیر نائب صدر فاطمہ شیروانی، چیف آرگنائزر ثناء آغا خان، ساجدہ چوہدری اور صباء رانا نے خواتین کے عالمی دن پر بلائے گئے تنظیمی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جسم اللہ کی عطا ہے اور اس پر اللہ کا ہی اختیار ہے ہم اپنی مرضی سے ایک اعضاء بھی نہیں ہلا سکتے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ہمیں اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اسلام کے وضح کردہ اصولوں کے تحت زندگی گزارنی چاہئیے۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان عورت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ خواتین کو اپنے معاشرے کا اہم حصہ مانتے ہوئے ان پر ہرقسم کے تشدد کے خاتمے کے ساتھ مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ دنیا کا ہر مذہب خواتین کا احترام اوران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا درس دیتا ہے، اس موقع پرعلیمہ عرفان، سدرہ امبرین، حفصہ خالد، مدیحہ کنول بھی موجود تھیں جبکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے