نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) مورو جمالی پیٹرول پمپ پر مسافر وین کی وائرنگ شارٹ ہونے وین میں آگ لگ گئی اور زوردار دھماکہ ہوا جس سے آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گاڑیاں جل کر خاکستر متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق مورو قومی شاہراہ پر جمالی پیٹرول پمپ پر آتشزدگی کا واقع 4 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پمپ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک وین ڈرائیور نے جیسے ہی وین اسٹارٹ کی تو وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے وین میں آگ لگ گئی اور زوردار دہماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا تاہم ڈرائیور وین سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا آگ کے شعلے اتنے تیز تھے جس سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں واقع کی اطلاع پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او مورو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے جائے وقوع سے منتشر کیا مورو میونسپل کی فائر برگیڈ گاڑیاں جب تک پہنچی گاڑیاں جب تک جل۔کر خاکستر ہوگِیں تھیں۔